بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے شکست کے بعد بیٹے پر تنقید ، بابر اعظم کے والد میدان میں آگئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ 2022 میں بھارت سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم پر تنقید کے حوالے سے ان کے والد اعظم صدیقی بھی میدان میں آگئے ،بابر اعظم کے والد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ پاکستان اپنا اہم میچ انڈیا کے خلاف اچھا مقابلہ کر کے ہار گیا،

کوئی بات نہیں انشاء اللہ اگلے جیتیں گے پر جس طرح لوگ ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور خاص کر بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے۔اعظم صدیقی نے ناقدین کے لیے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مثال پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کوہلی نے 3 سال سے زیادہ عرصے سے سنچری نہیں بنائی لیکن ان کی قوم نے اْن کی وہی عزت اور احترام برقرار رکھا ہوا ہے۔کپتان بابر اعظم کے والد نے تنقیدکرنے والوں سے کہاکہ یا د رہے ہم مسلمان قوم ہیں اور ہمارے دین کی بنیاد اخلاق اور رحم دلی پر ہے اور جو فضول میں اپنی باتوں سے زہر پھینک رہے ہیں اْن کے لیے مجھے اور میرے بیٹے کو اللہ اپنی رحمت سے یہاں تک لایا ہے۔اعظم صدیقی نے کہاکہ پھربھی یہاں تک پہنچنے میں 15 سال کی شدید محنت لگی، اللہ ہی عزت کا مالک ہے اْسی نے عزت دی اور وہی اس کی حفاظت کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں پا کستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…