جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مریم بی بی آپ کے بس کی بات نہیں، ابا جی کو لے آئو، مونس الٰہی

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سوا کالا باع ڈیم کوئی نہیں بنا سکتا -عمران خان ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں – عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے اور پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے -سب مل کر عمران خان کی صحت اور عمردرازی کے لئے دعا کریں –

گجرات کے ظہور الہی سٹیڈیم میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کی دھرتی وفا کی سرزمین ہے -گجرات میں سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں ، کوئی جنگ ایسی نہیں جس میں اس دھرتی کے سپوتوں نے جام شہاد ت نوش نہ کیا ہو – وزیر اعلی پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو یونیورسٹی آف گجرات بھی لے کر جاؤں گا- گجرات یونیورسٹی کے 17 ہزار طلبہ میں 10ہزار طالبات ہیں -آج گجرات کی بچیاں پڑھ کر خاندانوں کی اچھی تربیت کر رہی ہیں -تعلیم اور روزگار ہی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے– عمران خان کے آنے کی خوشی میں گجرات میں بہت بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے -نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے گجرات میں بہت بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ فنکشنل ہو چکی ہے – فین ، فرنیچر اور برتن سازی وغیرہ میں گجرات انڈسٹری کو لیڈ کر رہا ہے – وزیر اعلی نے بتایا کہ ایک موقع پر حمزہ نے گجرات یونیورسٹی میں طالبات سے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپ دیا ، ہمیں الیکشن میں یاد رکھیں -طالبات نے حمزہ کو کہا کہ جس نے یونیورسٹی بنائی اسے کیوں نہ یاد رکھیں – وزیر اعلی پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات عمران خان سے محبت کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ہے – عمران خان گجرات سے الیکشن لڑ کر دیکھیں ، ووٹ ختم نہیں ہوںگے- وزیر اعلی نے بتایا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی شہباز شریف نے بند کر دیا ، عمارت تیار تھی ، سٹاف نہیں تھا-شہباز شریف مجھ سے دشمنی کر لو، دل کے مریضو ںسے دشمنی نہ کرو-

انہوںنے اعلان کیا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو 5 سو بیڈ کاجدید ترین ہسپتال بنائیں گے -دل کے امراض کا بہترین علاج وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہو گا – بچوں کے ہارٹ آپریشن کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں ، وزیر آباد میں ہوں گے-وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے تباہی ہوئی تو میں سب سے پہلے وہاں پہنچا ، عمران خا ن بھی جائیں گے-

عمران خان سیلاب میں انتھک کام کرنے والی ریسکیو ٹیموں کو شاباش دیں گے – وزیر اعلی نے بتایا کہ اب پنجاب کی تحصیلوں میں ریسکیو پہنچ چکی اب چھوٹے شہروں اور قصبات میں بھی ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس شرو ع ہو گی-پرویز الٰہی نے کہا کہ سب سے کم ڈیم پاکستان میں ہیں ، کالا باغ ڈیم سے بجلی اور پانی دونوں ملیں گے -مونس الٰہی نے ڈیم کے لئے بہت کام کر رکھا ہے –

وزیر اعلی پرویز الہٰی نے کہا کہ ٹیلی تھون میں لوگوں نے عمران خان پر پیسہ نچھاور کیا – پی ڈی ایم ٹیلی تھون کرے تو لوگ پیسے نہیں جوتے بھیجیں گے- چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کے تاجر اور صنعتکار آگے بڑھ کر کار خیر میں حصہ لیں -موثر مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے سیلاب فنڈ میں گھپلے کا کوئی امکان نہیں-انہوںنے کہا کہ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر حسین الہی کا شکریہ ادا کرتا ہوں –

چودھری پرویز الٰہی نے جلسہ میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت پر شرکاء بالخصوص خواتین کا شکریہ بھی ادا کیا-قبل ازیںسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ظہور الٰہی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات والوں پر احسان کیا جائے تو وہ کیسے یاد رکھتے ہیں- پاکستان میں واحد آدمی عمران خان ہے جس کی سب سے زیادہ صوبوں میں حکومت ہے – شہباز شریف کی حکومت صرف اسلام آباد میں ہے -مونس الٰہی نے کہا کہ گجرات میں مریم بی بی نے جلسی کی ، یہ جلسہ ہے – مریم بی بی کی بس کی بات نہیں ، ابا جی کو لے آؤ-ابا جی ، چچا جی ، ککڑی اور پوری پی ڈی ایم مل کر عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی-سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ الیکشن میں گجرات کو موقع دیں ، میانوالی سے زیادہ لیڈ ملے گی- پوری یوتھ عمران خان کی شیدائی اور فین ہے –

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…