منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پولیس میں تعیناتیاں، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی میں اختلافات سامنے آگئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب پولیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) سمیت مختلف رینک کے افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس فیصل شاہکار کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔آئی جی آفس ذرائع کے مطابق آئی جی نے

وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تعیناتیوں کیلئے بھجوائی گئی فہرست پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر علی ضیا نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے حکم پر متعدد آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کی فہرست بھجوائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی فیصل شاہکار کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔آئی جی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ اچھی شہرت نہ رکھنے والے افسران کو کسی ذمہ دار عہدے پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب اس حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھاکہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، یہ صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آئی جی آفس ذرائع کے مطابق آئی جی نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تعیناتیوں کیلئے بھجوائی گئی فہرست پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی فیصل شاہکار کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…