اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، سپر فور مرحلے میں کون سی ٹیم کب آمنے سامنے ہو گی؟

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ، این این آئی) قومی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی ہے جس کے بعد اتوار 4 ستمبر کو بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوگا۔ سپر فور مرحلے میں بھارت اے 1 ہے جبکہ پاکستان اے 2 ہے، دوسری جانب سری لنکا بی 1 اور افغانستان بی 2 ہے، سپر فور کے پہلے میچ میں کل شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان آمنے سامنے ہیں

جبکہ چار ستمبر اتوار کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہے، 6 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا مقابلہ ہے، سات ستمبر کو پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے، آٹھ ستمبر کو بھارت اور افغانستان مدمقابل ہوں گے جبکہ نو ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے جبکہ 11 ستمبر کو دو ٹاپ ٹیموں کا فائنل ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنانے کے بعد شاداب خان سمیت دیگر باؤلرز کی تباہ کن کارکردگی کی بدولت ہانگ کانگ کی غیرمعروف ٹیم کو صرف 38 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 155 رنز سے جیت لیا،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 38رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر 13 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان اور فخر زمان نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور آٹھویں اوور کی دوسری گیند میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے 81 گیندوں پر 116 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔فخر زمان 41 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ آغاز کیا تاہم آخری لمحات میں انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور 15 گیندوں میں 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر ٹیم کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔محمد رضوان نے 57 گیندوں کا سامنا کیا، 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنائے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔

پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ہانگ کا نگ کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان نزاکت خان 8 رنز بناکر نمایاں رہے،ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4،محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…