اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے کسی کو جلانے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے؟ جج کا پولیس سے استفسار

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع کی درخواست منظور کر لی۔ گزشتہ روز جمعرات کو خاتون جج

اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکم پر عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔ سماعت کے دوران جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ عمران خان کا تعلق کس دہشتگرد تنظیم سے ہے یا ان سے کون سی کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جج صاحب ان سے پوچھ لیں ہر روز نئی دفعہ لگاتے ہیں تاکہ ہم ایک بار کیس کو دیکھ لیں جس پر جج نے کہا یہ ہر دس دن کے اندر کوئی دفعہ لگاتے رہیں گیاگر کوئی سیکشن لگانے ہیں تو ابھی سے کرلیں۔ اس موقع پر بابر اعوان نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ کوئی دفعہ رہ تو نہیں گیا؟ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ دہشت گردی کے علاوہ سارے سیکشن قابل ضمانت ہیں،کیس کی سماعت نو بجے ہوئی تو عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں جس پر جج نے کہا کہ عمران خان کا کمرہ عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے اسلام آباد پولیس روزانہ لکھتی ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت نہیں آئے،

اس موقع پر عدالت نے عمران خان کو دن 12 بجے طلب کیا دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ عمران خان کے درج مقدمہ میں جو دفعات لگی ہین ان میں ضمانت منظور کر لیتے ہیں جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے کسی کو جلانے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے؟ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے ساتھی شہید ہوئے ہم نے عدالت نہیں چھوڑی ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر آج تک کچھ نہیں ہوا، مگر سابق وزیر اعظم پر مقدمہ بنایا۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض نئی دفعات میں بھی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ 12 ستمبر کو حتمی دلائل دیں، اْسی روز آرڈر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…