پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو بڑی کامیابی حاصل سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے نیب قانون کے خلاف عمران خان کی ترمیم شدہ درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ نیب قانون میں حالیہ کی گئی ترامیم میں آمدن سے زائد اثاثوں کا جرم ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

پہلے آمدن سے زائد اثاثوں پر وضاحت نہ دے پانے پر کارروائی ہوتی تھی،ترمیم کے بعد کرپشن کے پیسے سے اثاثے ثابت کرنے پر ہی کارروائی ہوسکے گی،آمدن یا اثاثے ظاہر نہ کرنا نیب کا جرم نہیں بنتا،ظاہر نہ کردہ آمدن کا غیر قانونی ہونا لازمی نہیں، سپریم کورٹ نے کرونا ازخودنوٹس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو قانون سازی کا حکم دیا،ہم نے اپنی تحریری معروضات جمع کرا دی ہیں، عدالت کے سامنے وہ ترامیم رکھنا چاہوں گا جو بادی النظر میں آئین سے متصادم ہیں،آئندہ سماعت پر باضابطہ دلائل شروع کروں گا۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم عملی خان نے نے عدالت کو بتایا کہ ترمیم شدہ درخواست پر تفصیلی جواب جمع کراوں گا،میں نے ترمیم شدہ پٹیشن جمع کروائی ہے،بہتر ہوگا کہ انہیں نوٹس کر دیں تاکہ اس کا جواب بھی آجائے،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ حقیقت ہے کہ لوگ ٹیکس گوشواروں میں مکمل اثاثے اور آمدن ظاہر نہیں کرتے،وفاقی حکومت کے وکیل چاہیں تو درخواست کے قابل اعتراض ہونے کا نکتہ اٹھا سکتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پالیسی سازی کے اصولوں کیخلاف ہونے پر کوئی قانون کالعدم نہیں ہوسکتا،پالیسی اصولوں کے مطابق قمار بازی اور منشیات کیخلاف قانون ہونا چاہیے،اگر قمار بازی کیخلاف قانون نہ ہو تو عدالت کیا حکم دے سکتی ہے؟عدالت عظمٰی نے اس موقع پرعمران خان کے وکیل کی ترمیم شدہ درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئیکیس کی سماعت 26 ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…