منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

نام نہاد سیکولر بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک اورواقعہ فوڈ ڈیلیوری کے لئے کسی مسلمان سے کھانا نہ بھیجنے کی ہدایت

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی پنجاب میں شرپسندوں کی جانب سے نام نہاد سیکیولر بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے، سوئیگی فوڈ ڈیلیوری پر صارف نے آرڈر کرنے کے بعد کسی مسلمان سے کھانا نہ بھیجنے کی ہدایت کردی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے

مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں سوئیگی فوڈ ڈیلیوری پر صارف نے کھانا ڈیلیور کرنے کے لیے کسی مسلمان ڈیلیوری بوائے کو نہ بھیجے کا مطالبہ کیا ۔گاہک کی جانب سے سوئیگی ایپ پر مخصوص ہدایات کا اسکرین شاٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اور ڈرائیورز کے چیئرمین شیخ صلاح الدین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس پر انہوں نے پوچھا کیا کوئی اس تعصب پسند کسٹمر کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ ماضی میں ایک اور سوئیگی فوڈ ایپ پر گاہک نے اس بنیاد پر آرڈر مسترد کردیا تھا کہ مسلمان ڈیلیوری بوائے کھانا لے کر آیا۔دوسری جانب کمپنی نے تاحال شرمناک واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔قبل ازیں بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے القاعدہ سے روابط رکھنے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے ایک مدرسے کو شہید کردیا تھا۔ آسام حکومت اس سے قبل بھی ایک مدرسے کو بلڈوزر کی مدد سے شہید کرچکی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 3 مساجد کو شہید کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…