میرپورخاص ( آن لائن ) بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور کرکٹر شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیئے اپنے ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت میرپورخاص پہنچ گئے۔
شاہد آفریدی نے میرپور خاص رتن آباد بائی پاس پر قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹینٹ سٹی میں میڈیکل کیمپ قائم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹینٹ سٹی میں بارش متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پرشاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بارش متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ متاثرین کو راشن اور دوائوں کی سخت ضرورت ہے
، ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری پورا کرنی پڑے گی۔ ستر فیصد لوگوں کی زندگی بہت مشکل سے گذر رہی ہے۔
مشہور کرکٹر شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیئے میرپورخاص پہنچے، ٹینٹ سٹی میں
مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد دو سو سے زائد راشن کی بیگز کی تقسیم کیں، بعد ازاں شاہد آفریدی جھڈو روانہ ہوگئے۔