منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

25افراد کی جان بچانے پر عامر بلوچ کیلئے ایوارڈ کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان عوامی تحریک تحصیل پہاڑ پور کے جنرل سیکرٹری عامر بلوچ نے گومل زام ڈیم سے سیلابی ریلے میں بہنے والے موت و حیات کی کشمکش سے دوچار خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25افراد کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

سیلاب کی بے رحم موجوں کے رحم و کرم پر تین دن تک بھوکا، پیاسا یہ خاندان زندگی بچانے کے لئے لڑتا رہا، بالآخر اللہ رب العزت کی طرف سے عامر بلوچ فرشتہ بن کر پہنچا اور اْس خاندان کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔ عامر بلوچ اپنے ہمراہ کشتی کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی لے کر گیااور سب سے پہلے انہیں کھانا کھلایا۔ اسلام آباد میڈیاسیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق عظیم انسانی خدمت اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عامر بلوچ کے لئے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری تحصیل پہاڑ پور عامر بلوچ نے واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 اگست 2022ء سہ پہر 4 بجے اطلاع ملی کہ پشہ پل ڈیرہ اسماعیل خان میں گول زام ڈیم سے آنے والے سیلابی ریلہ میں ایک خاندان کے 25 افراد جن میں 13 بچے مرد اور خواتین شامل ہیں پچھلے تین دن سے سیلابی ریلہ میں پھنسے ہوئے بھوکے، پیاسے امداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے دوران دریاے سندھ سے کشتی نکال کر ادھر جانا ایک مشکل کام تھا۔کشتی تلاش کرتے اور دریائے سندھ سے نکالنے کا عمل خاصا مشقت طلب تھا لیکن دوستوں کی مدد سے آخر کار 11 بجے رات کشتی نکالنے ا

ور ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرنے میں کامیاب ہوا اور ساری رات بارش کے دوران سفر کرتے ہوے صبح میں متاثرہ خاندان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے متاثرہ خاندان کو ریسکیو کرنے میں کامیابی ملی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،

جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا عثمان علی خان، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، زونل صوبائی صدور میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نوراحمد سہو، نصیر خان جدون،غلام علی خان، سمیت تمام مرکزی قیادت نے عظیم انسانی خدمت انجام دینے اور ایوارڈ ملنے پر عامر بلوچ کو مبارکباد دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…