اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بڑی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک نے پاکستان کیلئے زبردست اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹم کک نے حالیہ سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ایپل کے سربراہ ٹم کُک نے کہا کیہ پاکستان میں سیلاب ایک تباہ کن انسانی المیہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔انکا مزید کہناتھا کہ ایپل کمپنی ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گی۔