پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل اور حلیم عادل کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا، علی حیدرزیدی کا دعویٰ

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراورسابق وفاقی وزیر علی حیدرزیدی نے کہاہے کہ شہباز گِل اور حلیم عادل کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس معاملے پر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم سب پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوسرے کیس میں حلیم عادل کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی میں کئی ایسے لوگ ہے جن پر قتل کے کیس ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی سوال پوچھ لے تو مقدمہ بنالیا جاتا ہے، عمران خان کو 500 کروڑ امداد ملنا عوام کا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں لوگ اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین اس وقت بے یار و مددگار ہیں، 50 ، 50 روپے متاثرین میں تقسیم کرکے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان چوروں کو شرم آنی چاہیے، بدین میں متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی بند بنائے ہیں، اندرون سندھ میں کئی مقامات پر وڈیروں کی فصلوں کو بچا کر آبادیوں کی طرف پانی دھکیلا جا رہا ہے۔علی زیدی نے کہاکہ سیلاب متاثرین پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے،حلیم عادل پر مقدمات درج کرکے عدلیہ کے احکامات کو نہیں مانا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ 15 سال میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، شرجیل میمن سمیت سب پر مقدمات درج ہیں، لوٹ لوٹ کے سیلاب متاثرین کے راشن کو گھر لیجایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دن بھر میں گرمی اور رات سے مچھر میں متاثرین بے یار و مددگار ہیں۔علی زیدی نے بتایا کہ 5 ستمبر کو عمران خان سکھر آ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…