پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ میچ میں سلو اوور یٹ کے نئے قوانین لاگو

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) سلو اوور ریٹ سے متعلق رواں برس جنوری میں نئے کرکٹ قوانین لاگو ہوچکے ہیں جن کے مطابق ایک اننگز کیلئے مقررہ وقت پورا ہونے کی صورت میں فیلڈنگ سائیڈ بقیہ اوورز میں چار کے بجائے پانچ فیلڈرز 30 گز کے دائرے کے اندر رکھنے کی پابند ہوگی۔پاک بھارت میچ میں انڈیا اور پاکستان دونوں ہی مقررہ وقت میں 20 اوورز کرانے میں ناکام رہے۔

بھارت نے پہلے فیلڈنگ کی اور اننگز کیلئے مقررہ وقت میں 18 سے بھی کم اوورز کیے تھے جس کی وجہ سے اسے آخری دو اوورز میں 5 کھلاڑیوں کو 30 گز کے دائرے کے اندر رکھنے پڑے۔ آخری دو اوورز کی 11 گیندوں پر پاکستان نے 23 رنز بنائے اور ایک گند قبل 147 پر آل آؤٹ ہوگیا۔اسی طرح جب پاکستان فیلڈنگ کر رہا تھا تب بھی پاکستان مقررہ وقت میں 20 اوورز کرانے میں ناکام رہا اور صرف 17 اوورز ہی کرا سکا، نتیجتاً اسے بقیہ 3 اوورز میں پانچ فیلڈرز دائرے کے اندر رکھنے پڑے جس کا نقصان یہ ہوا کہ اہم موقع پر بھارتی کھلاڑیوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور جیت کیلئے درکار 32 رنز ان تین اوورز میں بنالیے جبکہ دو گیندیں باقی بھی تھیں۔اس قانون کے حوالے سے بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے کہا کہ اس قانون سے ہم نے اچھا سبق سیکھا ہے اور آنے والے بڑے میچز میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، یہ ان چند موقعوں میں سے ایک ہوتا ہے جب آپ میچ جیت سکتے ہیں یا ہار سکتے ہیں کیوں کہ آخری کے اوورز دونوں ہی اننگز میں کافی اہم ہوتے ہیں، یہ معاملہ ہماری اگلی ٹیم میٹنگ میں ضرور زیر بحث آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…