اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گھر کی کھدائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے سکے لے کر فرار ہونے والے مزدورں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت کے مدھیا پردیش کے ضلع دھار میں مزدوروں کو گھر کی کھدائی کے دوران سونے کے 86سکے ملے تھے جنہیں انہوں نے آپس نے تقسیم کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں گرفتار کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان سکوں کی مالیت 60لاکھ بھارتی روپے جو پاکستانی روپے کے مطابق تقریباً 1کروڑ 66لاکھ بنتی ہے ۔