پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی رکن پارلیمنٹ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پاکستان پہنچ گئیں

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پاکستان پہنچ گئیں، ناز شاہ نے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ کمپین بھی شروع کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ سیلاب متاثرین کی مددکرنےپاکستان پہنچ گئیں ،

نازشاہ فلاحی تنظیم اسلامک ریلیف یوکےکی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچی ہیں۔اے آروائی کے مطابق ناز شاہ کا کہنا تھا کہ آمد کا مقصد سیلاب متاثرین کی مدد اور ہنگامی صورتحال میں آگاہی دینا ہے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پرتشویش کااظہار کیا جبکہ ناز شاہ نے سوشل میڈیا پر متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ کمپین بھی شروع کر رکھی ہے۔دوعی جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے برطانوی وزیرخارجہ کوخط لکھا ، جس میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا۔افضل خان نے برطانوی وزیرخارجہ سے پاکستان کی صورتحال پر خاموشی پرجواب مانگ لیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مصائب میں ڈوباہواہے، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر اور 1000 سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔افضل خان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے10بلین ڈالرکانقصان ہوچکاہے، یہ انسانی،موسمیاتی ہنگامی صورتحال برطانیہ کی امداد،توجہ کی منتظرہے، برطانوی وزیر خارجہ اس ہنگامی صورتحال میں کہیں دکھائی نہیں دے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی امدادکااعلان کیاہے، یہ رقم موجودہ نقصان کےلیےناکافی ہے، کیا برطانوی وزیرخارجہ بتائیں گی اس حوالے سے کیالائحہ عمل طے کیا ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…