پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

آڈ یو لیک، شوکت ترین اور عمران خان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک پر ایٹم بم گرانے اور سری لنکا بننے کی باتیں کرتا تھا۔ کل منظر عام پر آنے والی آڈیواس لئے تشویشناک ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور عمران خان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ سابق وزیرخزانہ کی آڈیو کو بھی اعترافی نوٹ سمجھا جائے۔

عمران خان کے وزیرخزانہ نے جو حرکت کی ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ بارش اور سیلاب کے متاثرین لاشوں پر ماتم کر رہے تھے جبکہ عمران خان اپنے سابق وزیر خزانہ سے مل کر ملک دشمنی کر رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ یہ کیسا ظلم ہے کہ صحافیوں پر توہین مذہب کے پرچے کٹ رہے ہیں۔ پرچے تو عمران خان کے خلاف کٹنے چاہیے تھے۔ صحافی وقار ستی نے عمران خان کے کہے ہوئے الفاظ جو ویڈیو اور آڈیو کی شکل میں کوٹ کئے تھے ان کے خلاف مقدمہ بنانا قابل مذمت ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر مودی جیسے دشمن نے بھی پاکستان کی ہمدردی میں ٹویٹ کیا جبکہ عمران خان ملک کے خلاف بغاوت کرنے کی کوشش میں مصروف رہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ نوجوان پانچ گھنٹے تک مدد کے لئے پکارتے پکارتے سیلاب میں ڈوب گئے اس پر کے پی حکومت کے ترجمان کا یہ شرمناک بیان سامنے آیا کہ ہیلی کاپٹر زندگی بچانے کے لئے نہیں ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ عمران خان کے خلاف نوٹس لے۔ ان کے سابق وزیر خزانہ دو صوبوں کے وزرائ� کو پاکستان کو دیوالیہ بنانے پر اکسا رہے تھے۔ اس موقع پر سید سبطل حیدر اور نذیر ڈھوکی بھی موجود تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…