پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد،حقیقی چچاؤں نے اڑھائی ماہ کا نومولود بھتیجا اغواکے بعد2لاکھ روپے میں فروخت کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ(آن لائن)حقیقی چچاؤں نے اڑھائی ماہ کانومولود بھتیجا اغواکے بعد2لاکھ روپے میں فروخت کردیاجبکہ پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بچہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتاراور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ115 ج ب دیال گڑھ میں 2حقیقی چچاؤں مظہرمسیح اور شمشاد مسیح نے اپنے بھائی اظہر مسیح کے اڑھائی ماہ کے نومولود بیٹے کواغواکے بعد2 لاکھ روپے میں سیالکوٹ کی رہائشی خاتون کو فروخت کردیا۔چک جھمرہ پولیس نے مغوی بچے کے والد اظہر مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغوی بچے کو 36گھنٹے بعد بازیاب کروا کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہو ئے ملزمان مظہر اور شمشادمسیح کو صفدرآباد سے گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر بچہ برآمد کیا تاہم خاتون کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لے کر بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتار کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایس پی مدینہ ٹاؤن نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ سب انسپکٹر میاں واجد کے ہمراہ فوری کارروائی کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروا کر اکے والدین کے حوالے کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…