پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا درجنوں دیہات زیرآب آگئے

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(این این آئی)ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا،جس کی وجہ سے کچے کے علاقے کے درجنوں دیہات زیرآب آگئے ۔اس سلسلے میں این این آئی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گلیل کے گائوں حاجی شھداد خشک،

میرحسن خشک، شاہ لطیف زرعی فارم، حیات محمد گاھو، میں سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کچے کا زیرآب علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں اس وقت تحصیل گھوڑا باری سیلابی پانی سے سخت متاثر ہوچکی ہے ادھر دریائے سندھ کے دونوں پشتوں کی دونوں جانب پانی تیزی سے کچے کے علاقوں میں داخل ہو رہا ہے اور ہزاروں لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں دوسری جانب ہزاروں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں دریائے سندھ کے دونوں جانب پشتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں سیلابی پانی سے متاثر دو افراد محمد رحیم اور خمیسو خان ملاح نے این این آئی کو بتایا کہ دریائے سندھ میں کچے کا علاقا پانی میں ڈوب چکا ہے مگر تاحال ضلعی انتظامیہ خاموش ہے اور ابھی تک متاثرین کو کسی قسم کی امداد تک نہیں فراہم کی گئی ہے اور ھزاروں افراد بے یارو مددگار ہیںدوسری جانب ٹھٹھہ کی یونین کونسل ٹنڈو حافظ شاہ کا بیس ھزار نفوس پر مشتمل راجو گائوں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…