پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ،افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (آن لائن)ایشیا کپ گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سپر فور میں پہنچ گیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف افغانستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔

افغان بلے باز نجیب اللّٰہ زادران نے اختتامی اوورز میں مجموعی طور پر چھ چھکے لگا کر ٹیم کو جلد فتح سے ہمکنار کیا۔نجیب اللہ نے 17 گیندوں پر 43 جبکہ ابراہیم زادران نے 41 گیندوں پر 42 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔اس سے قبل پہلی اننگز میں افغانستان کے اسپنرز نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو جکڑ لیا، جہاں ابتدائی 5 بنگلہ دیشی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ مجیب الرحمان اور راشد خان کی گھومتی گیندوں کے سامنے شکیب الحسن، مشفق الرحیم، انعم الحق، محمد نعیم اور عفیف حسین جیسے تجربہ کار بلے باز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ محمود اللّٰہ کے 25 اور مہدی حسن کے 14 رنز کے ساتھ مصدق حسین کی 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…