پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر کر کام کرنے کی پیشکش کردی

datetime 30  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداداور ریلیف کے کاموں میں حکومت کے ساتھ ملکر کر کام کرنے کو تیار ہیں، پاکستانی قوم کامشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مددکا جذبہ قابل رشک اور قابل تحسین ہے، اس وقت متاثرین سیلاب کیلئے خوراک، خمیوں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے،

قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کیلئے باہر نکلے اور انہیں احساس دلائے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں بلکہ پوری قوم انکی پشت پر کھڑی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم، پاکستان فیڈرل یونین ا?ف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے این پی سی کے باہر سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ” فریاد سنے کوئی ا?واز بنے کوئی ” کے دورے کے موقع پر کیا،قبل ازیں پہلے مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود مرزا اور نادی لطیف نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں اور املاک کو شدید متاثر کیا ہے، اس وقت سب سے زیادہ خیموں، خوراک، ادویات کی فوری ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پر عزم ہیںاور انکی مدد کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو سمجھے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے، قبل ازیں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے مہمانوں کی کیمپ ا?مد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقے سوات کا دورہ کرنے کے بعد احساس ہوا کہ یہ کتنا بڑا سانحہ ہوا ہے،لوگوں کے سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، ہم وہاں کے یتیم بچوں کے گھر دوبارہ تعمیر کر کے دینگے جبکہ انکی تعلیم کا بھی بندوبست کرینگے، اس سلسلے میں مینگورہ میں یتیم متاثرہ بچوں اور انکی فیملیز کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔یہ واحد کیمپ ہے جو بلا تفریق پارٹی، بلا تفریق مذہب اور بلا تفریق فرقی کام کر رہا ہے،اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی انور رضا اور سیکرٹری فنانس نیئر علی نے بھی خطاب کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…