اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی میں طبی فضلہ فروخت کرنے والے شخص کے قتل کی سنسنی خیز واردات کا معمہ حل

datetime 29  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 10، الصدف کالونی میں دو ہفتے قبل طبی فضلہ فروخت کرنے والے ایک شخص کے قتل کی سنسنی خیز واردات ہوئی تھی، پولیس نے اس کیس کا معمہ حل کر لیاہے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی میں مومن آباد شعبہ تفتیش نے ایک اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک ملزم مراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ

اس نے 11 اگست کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں صفائی کا کام کرنے والے ایک ملازم 30 سالہ شاہد علی کو چھریاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹگیشن عارف اسلم رائو نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ اس سے قبل اس نے اپنے سابقہ سسر کو بھی قتل کر دیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق مقتول شاہد علی نجی اسپتال میں کام کرتا تھا اور اس کے علاوہ وہ پارٹ ٹائم کے طور پر اسپتال کا طبی فضلہ بھی لے جا کر فروخت کیا کرتا تھا، جس کے لیے انھیں کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہوتی تھی، اور انھوں نے اس کے لیے مراد نامی شخص کو بھی رکھا ہوا تھا۔چھریاں مارنے کی واردات کی رپورٹ مقتول کے بھائی سید صغیر احمد شاہ نے کراچی غربی کے تھانے مومن آباد میں 11 اگست کو درج کرائی تھی،جس میں انہوں نے بتایا کہ انھیں فون پر بتایا گیا کہ ان کے بھائی کو کسی نے گھر میں گھس کر چاقو کے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا ہے، اور انھیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ہے۔بھائی کے بیان مطابق شاہد علی کے بیوی بچے اپنے والدین کے گھر ضلع دادو میں رہائش پذیر تھے اور شاہد اورنگی ٹائون میں اکیلا رہتا تھا، معلومات لینے پر پتا چلا کہ رات کو 4 یا 5 بجے کے وقت انھیں گھر میں گھس کر چھریاں ماری گئی ہیں۔محکمہ پولیس کے تفتیشی شعبے کے مطابق زخمی شاہد علی ایک روز اسپتال میں ایمرجنسی میں زیر علاج رہنے کے بعد

زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔ایس ایس پی انویسٹگیشن عارف اسلم رائو کے مطابق شعبہ تفتیش مومن آباد نے آخر کار مراد نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو واردات کے بعد کراچی سے فرار ہو گیا تھا، اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزم نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ

اس نے غیرت میں آ کر مالک کو قتل کیا تھا، مراد کے مطابق اس کو کچھ پیسوں کی ضرورت تھی، وہ مالک شاہد علی کے پاس گیا تو اس نے میری بیوی کے بارے میں نازیبا بات کر دی، جس پر غصے میں چھری اٹھا کر میں نے مالک کو چھریاں ماریں اور بھا گ گیا

ملزم نے دعویٰ کیا کہ پیسوں کے بدلے مالک شاہد علی نے اسے بیوی کے حوالے سے نازیبا بات کہی تھی، جو اس سے برداشت نہ ہوئی، اور اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…