اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کراچی: لنک روڈ پر بہنے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی اور گرد و نواح میں ایک ہفتے قبل تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے دوران ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد پیرکی صبح مل گئی ہے۔اس افسوس ناک واقعے میں

میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق حیدر آباد کا رہنے والا ڈرائیور کراچی کی 1 فیملی کے 6 ارکان کو حیدر آباد لے کر جا رہا تھا کہ موٹر وے ایم نائن کے لیے جاتے ہوئے برساتی ریلہ ندی کے پل اور مرکزی شاہراہ سے اوور فلو ہو کر گزر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کار ڈرائیور کو علاقہ مکینوں نے آگے جانے سے روکا مگر وہ نہیں رکا اور جونہی کار ریلے میں گئی تو پانی کا تیز بہائو کار سمیت تمام سوار 7 افراد کو بہا کر لے گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق کار سوار افراد کی لاشیں مرحلہ وار ملیر ندی کے مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کار کے لاپتہ ڈرائیور عبدالرحمن کی لاش پیر کی صبح جائے وقوع سے لگ بھگ 7 کلو میٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔عرفان علی بہادر نے بتایاکہ لاش کو برآمد کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ کو حیدر آباد میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…