اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

او آئی سی کے سربراہ آج سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او آئی سی کے سربراہ آج سے  پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(این این آئی) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ(آج)منگل سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر 2021میں عہدہ سنبھالنے کے بعد

یہ او آئی سی کے سربراہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔وہ آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے جہاں او آئی سی کے سربراہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر اورکنٹرول لائن کے قریب لوگوں کے خلاف بھارتی مظالم پر بریفنگ دی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے

سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے

ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں،

سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام رکن ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ آبادی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرامدادفراہم کریں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…