اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سخت جان کینسر کو تباہ کرنے والا نیا سالمہ دریافت

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلس(این این آئی ) جامہ ٹیکساس کے ماہرین نے ایک بالکل نیا سالمہ (مالیکیول) دریافت کیا ہے جو ایسی سرطانی رسولیوں کو نشانہ بناتا ہے جس پر ہرطرح کا علاج بے اثر ہورہا ہے۔اس سالمے کا نام ای آر ایکس 41 ہے جو بالخصوص ٹرپل نگیٹو بریسٹ کینسر کے خلیات بھی تباہ کرسکتے ہیں۔

مالیکیول کی دریافت کے بعد اسے الگ کئے گئے خلیات، سرطان زدہ انسانی بافتوِں، اور چوہوں میں انسانی کینسر پرآزمایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس کا موازنہ کینسر کی روایتی ادویہ سے بھی کیا گیا ہے۔ڈیلاس میں واقعے یونیورسٹی آف ٹیکساس، اسکول آف نیچرل سائنس اینڈ میتھمیٹکس میں کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر جونگ ما اہن اور ان کے ساتھیوں نے دس سال کی محنت سے یہ سالمہ تیار کیا ہے جو خلیے میں جاکر اپنے پروٹین سے دوسرے پروٹین سے عمل کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ لاعلاج پروسٹیٹ کینسر پر بھی شاندار تحقیق کرچکے ہیں۔ اس میں انہوں نے ایک تکنیک بھی استعمال کی ہے جس کو ساختی بنیاد پر ادویہ سازی کا نام دیا گیا ہے۔ای آر ایکس 41 کو سب سے پہلے بریسٹ کینسر خلیات پر آزمایا گیا ہے، ان میں ایسٹروجن ریسپٹر اور اس کے بغیرچھاتی کے سرطانی خلیات شامل ہیں۔ ای آر ایکس 41 صحت مند خلیات کو کسی نقصان کے بغیر سرطانی خلیات کو برباد کرتے ہیں۔ای آر ایکس 41 سب سے پہلے ایل آئی پی اے یعنی لائسوسومل ایسڈ لائپیز نامی پروٹین سے چپک جاتا ہیکیونکہ سرطانی خلیات ان کی بہت زیادہ تعداد پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح سرطانی خلیے کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ چوہوں پر آزمائش کے ان کے شاندار تنائج سامنے آئے ہیں۔تاہم مزید تجربات کے بعد ہی انسانوں پر اس کی آزمائش کی جائے گی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…