اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فخر زمان کے آؤٹ پر میمز وائرل بھارتی اداکار کا بھی بیٹر کو سلیوٹ

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستانی بلے باز فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہوگئیں جبکہ بھارتی اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے امیدوار علی گونی نے فخر کی ایمانداری پر انہیں سلام پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں

کئی ایسے لمحات آئے جنہوں نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، ان ہی میں سے ایک لمحہ وہ تھا جب اہم میچ میں فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی سی چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں میں گئی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی،فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آؤٹ دے دیا۔اسی حوالے سے اداکار علی گونی فخر کے مداح ہوگئے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرکٹر کی تعریف کی۔علی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا زبردست اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا، آپ عزت کے قابل ہیں، ساتھ ہی انہوں سلام پیش کرنے والا ایموجی بھی بنایا۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فخر زمان کی ایمانداری پر میمز بھی بنائیں اور اظہار خیال کیا کہ فخر کو کریز نہیں چھوڑی چاہیے تھی، انہیں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…