اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان سے فوجی انخلا ء کیخلاف تھا سابق امریکی کمانڈر

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ میں نے صدر جو بائیڈن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ گذشتہ موسم گرما میں افغانستان سے تمام امریکی افواج کو نہ نکالیں۔میک کینزی نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ پینٹاگان نے وائٹ ہائوس پر واضح کر دیا تھا کہ

مکمل انخلا تقریبا یقینی طور پر طالبان کے فوری قبضے کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہترین آپشن یہ ہوتا کہ طالبان کو دور رکھا جائے اور اگر بائیڈن نے وہاں فوجیوں کا ایک چھوٹا دستہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہوتا تو امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت ہی اقتدار میں رہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم نے اپنی فوجیں ہٹا لیں تو کابل کا سقوط ہوجائے گا۔ سوال یہ تھا کہ کابل کا سقوط کب ہوگا۔ یہ افغانستان میں سینٹرل کمانڈ اور ہمارے ماتحتوں کا مستقل موقف تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے تجزیوں نے کمانڈ کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ صدر نے ان سے بات کی ہے۔ لیکن صدر کو بہت وسیع تر غور و فکر کی بنیاد پر فیصلے کرنے چاہئیں۔کابل میں القاعدہ کے رہ نما ایمن الظواہری کی ڈرون سے ہلاکت کے بعد یہ سوالات اٹھائے گئے کہ کیا طالبان ایک بار پھر القاعدہ کو افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے دیں گے۔اس امکان پرمیک کینزی نے مشورہ دیا کہ طالبان اور القاعدہ کے درمیان یہ تعاون امریکی افواج کو افغانستان واپس جانے پر مجبور کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کے طویل مدتی مفاد میں ہے کہ وہ افغانستان میں پرتشدد انتہا پسندی کے مراکز کو بڑھنے اور پھیلنے نہ دے۔ میرے خیال میں طالبان کی موجودہ حکومت کے تحت شاید ایسا ہی ہو گا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…