لاہور (آن لائن) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے میٹرک اور انٹر کلاسز میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی مضمون قرار دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹر کلاسز کے امتحانات میں قرآن مجید کی تعلیم کو بطور لازمی مضمون 100 نمبر کا پرچہ قرار دیا ہے۔ 50 نمبر میٹرک پارٹ ون ،انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور باقی 50 نمبر کا پرچہ میٹرک پارٹ ٹو اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں لیا جائے گا جس پر آئندہ تعلیمی سال 2023ء سے عملدرآمد کیا جائے گا۔