جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بروقت اقدامات کرتی تو اس طرح کی تباہی نہیں ہوتی، تونسہ شریف میں عثمان بزدار نے بند نہ باندھا ہوتا تو نقصانات بہت زیادہ ہوتے،

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ ملکر کام کریں گے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈیمز نہیں بنائے، بروقت اقدامات نہیں کئے، سندھ کی قیادت تو اپنی زمینوں کو بچانے کے لیے پانی آبادی کی جانب موڑ رہی ہے، یہاں ڈیمز بنانے اور درخت اگانے کی بات عمران خان کے علاوہ کسی نے نہیں کی، حکومت تو عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ٹیلی تھون پورے ملک کیلئے ہو رہے ہیں، پوری دنیا کے لوگ اس فنڈ ریزنگ میں شرکت کریں گے، سات بجے فون لائنز اوپن ہوں گی، تمام لوگ بڑھ چڑھ کر پیسے دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی کسی بھی لوکل تنظیم کو چندہ مہم شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بروقت اقدامات کرتی تو اس طرح کی تباہی نہیں ہوتی، تونسہ شریف میں عثمان بزدار نے بند نہ باندھا ہوتا تو نقصانات بہت ہوتے ۔انہوں نے وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل واضح کریں انٹیلی جنس بیورو نے کس قانون کے تحت فون ٹیپنگ کی؟ ،فون ٹیپنگ کرنا پاکستان میں ایک رواج بن گیا ہے،

ہمارے اعلی ترین عہدیداروں کے فون کی ٹیپنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پر اپوزیشن سے زیادہ (ن) لیگ تنقید کررہی ہے، عابد شیر علی اور دیگررہنمائوں کے بیانات سب کے سامنے ہیں، اپنی پارٹی کی تنقید کے بعد مفتاح اسماعیل کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں نیوز اینکر کو شامل کردیا گیا ہے، سیاسی جماعتوں کے عوام سے تعلقات بہتر رہنے چاہئیں،

باقی تعلقات اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، آج فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، صوبے سیلاب سے تباہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران عمران خان نے آئی ایم ایف سربراہ سے گفتگو کی اور ریلیف لیا، وفاقی حکومت کو صوبوں کے خدشات کو دیکھنا ہوگا، تحریک انصاف 22 کروڑ عوام کے حقوق کی بات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد سر پلس کا معاملہ صوبوں سے طے کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…