اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

میرے بھائی پڑھے لکھے انسان ، منع کرنے کے باوجود پاکستان لوگوں کی خدمت کیلئے گئے ، ہمشیرہ شہباز گل نے بھائی کی خطا پوچھ لی

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر شہباز گل کی ہمشیرہ نصرت گل نے کہا ہے کہ میرے بھائی پڑھے لکھے انسان ہیں ، منع کرنے کے باوجود پاکستان لوگوں کی خدمت کیلئے گئے ، بھائی کیساتھ غیر انسانی سلوک ہوا ان کی کیا خطا تھی؟، بتایا جائے کون لوگ ہیں،

جو شہباز گل کو باہر آنے نہیں دے رہے؟،پاکستان کے کس ادارے سے بھائی کے لئے انصاف کی توقع رکھوں؟۔ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کی ہمشیرہ نصرت گل نے کہا کہ میں ڈاکٹر شہبازگل کی بہن ہوں ہم شکاگو میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکاگو امریکہ میں1976سے رہتے ہیں،میرے بھائی ڈاکٹر شہباز گل ایک انتہائی پڑھے لکھے انسان ہیں اور یونیورسٹی میں پروفیسر رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے ہمارے انتہائی منع کرنے کے باوجود وہ پاکستان چلے گئے،شہباز گل ہمیشہ کہتے تھے کہ مجھے پاکستان جانا ہے اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہوا ان کی کیا خطا تھی؟انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز گل پر ہونے والے تشدد اور زیادتیوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ایک استاد اور شریف انسان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے؟،شہباز گل امریکا میں اپنی بہترین زندگی چھوڑ کر پاکستان کے لیے واپس گئے،انہوں نے کہا کہ کون لوگ ہیں جو اب تک شہباز گل کو باہر آنے نہیں دے رہے؟،میں پاکستان کے کس ادارے سے شہباز گل کے لئے انصاف کی توقع رکھوں؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ پاکستان کیلئے اچھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ میرے بھائی کے ساتھ ہو رہا ہے اگر پاکستان میں انصاف نہیں تو اللہ کی عدالت میں ضرور انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل جیسے بے قصور آدمی کو اتنے دن سے بند رکھا ہے اس کا کیا قصور ہے؟ ۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…