دبئی (این این آئی)ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف پہلے میچ میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی دھواں دھار بیٹنگ نے قومی ٹیم کی بیٹنگ کو کچھ سہارا دیا۔شاہنواز دھانی نے آخری وکٹ پر کھیلتے ہوئے 6 گیندوں پر 16 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس پر سوشل میڈیا پر دھانی کی کارکردگی کو شوبز شخصیات سمیت شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی سراہا گیا۔میزبان واداکار فہد مصطفی نے دھانی کی کھیل کے دوران کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ واہ رے واہ، شاہنواز دھانی سندھ جی شان۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے پتا تھا دھانی دل نہیں توڑے گا۔ عبداللہ خان نامی صارف نے شاہنواز دھانی کو سپر ہیرو قرار دیا۔