پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

میر جعفراور میر صادق کی بھٹکتی بدروحیں عمران نیازی اور شوکت ترین میں حلُول کر چُکی ہیں، سعد رفیق

datetime 29  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے شوکت ترین اور محسن لغاری کی لیک آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر جعفراور میر صادق کی بھٹکتی بدروحیں ،عمران نیازی اور شوکت ترین میں حلُول کر چُکی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سعد رفیق کا کہنا تھاکہ

’’پس ثابت ھوا کہ میر جعفر ، میر صادق ، لارنس آف عریبیہ اور حسب بن صباح کی بھٹکتی بدروحیں فارن فنڈڈ عمران نیازی شوکت ترین اور انکے ساتھیوں میں حلُول کر چُکی ہیں ۔ لیگی رہنما نے عمرانی ٹولہ جس پر شیطاطین اترتے ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ کی ٹیلیفونک گفتگو پر ملک بھر میں شدید ردعمل ، ”پاکستان کے غدار بے نقاب ”سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، پاکستانی عوام ملک کیخلاف ہونے والی اندرون خانہ سازشوں پر پھٹ پڑے اور کہا پاکستان کے غدار بے نقاب ہوگئے ، کارروائی تو ایسے لوگوں کیخلاف ہوئی چاہئے جو ملک کیخلاف سازشیں کرتے ہیں ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ اسٹیک پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نہیں ریاست ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے جس معاہدے پر گفتگو کی ہے وہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے کیا تھا، جبکہ شہباز حکومت نے آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کی پاسداری کی۔فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ یہ کس ڈگر پر ملک کو لے جا رہے ہیں، انہوں نے جو حرکت کی ہے وہ شرمناک ہے، حب الوطنی کا پرچار کرنے والے ہمیں تو الفاظ کی بنیاد پر غدار قرار دیتے رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس نے یہ حرکت کی ہے اور کرائی ہے وہ عام پاکستانی سے مخلص نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…