اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شوکت ترین اور محسن لغاری کی آڈیو کال ۔۔۔ تحریک انصاف کا معاملے پر بڑا ردعمل آگیا

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور ( آن لائن، این این آئی ) تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شوکت ترین کے آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں ہے۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیری مزاری نے لکھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرض لے رہی ہے۔

ہم نے عوامی سطح پر ان شرائط کی مخالفت کی ہے۔آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں تاہم عدالتی حکم کے بغیر آڈیو ٹیپ کرنا غیر قانونی اور جرم ہے۔دوسری جانبمسلم لیگ (ن) نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری اور خیبر پختوانخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق آڈیو کالز پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین منظم منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں ،حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے مسلسل مذاکرات کررہی ہے، ایسے وقت میں تحریک انصاف کا پاکستان دشمن اقدام انتہائی قابل مذمت ہے،شوکت ترین،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی آڈیو کالز کی فوری تحقیقات کی جائیںاور تینوں شخصیات کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…