اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اتحادی جماعتیں اورعسکری قیادت شریک ہوگی۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ہنگامی اجلاس میں میں اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔اجلاس میں وزراء اعلی کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ہنگامی اجلاس میں میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور اور اس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔