اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چودھری نے عمران خان کے جلسوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے درخواست ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ، پورا ملک برباد ہو جائے آپ نے جلسے بند نہیں کرنے ہیں ، بس آپ کی مہربانی ہو گی ، لوگو ں کی لاشیں بکھری ہوں کوئی مسئلہ نہیں ہے ،آٹھ ، دس ، پچاس لاکھ یا کروڑ لوگ بھی مر جائیں
آپ وہاں پر مائیک لیں اور جلسہ کر یں ، اور اگر اس سے بھی زیادہ آفت آ جائے آپ اپنی کمپئین جاری رکھیں ۔ سینئر صحافی جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسے جہاد سمجھتے ہیں تو پھر اسے جاری رکھیں ، ملک بچے یا نہیں بچے ، لوگ زندہ رہیں یا نہ رہیں ،آپ اپنا کام جاری رکھیں اور جب تک آپ کام جاری نہیں رکھیں تو ظاہر ہے آپ کا جہا د مکمل نہیں ہو گا ، جو شخص آپ کو رائے دے کہ سر رکیں ، مہربانی کریں ،لوگوں کے پاس جائیں ،لوگوں کو بحال کریں ، انہیں ریسکیو کریں تو ظاہر ہے وہ لفافہ ہی ہو گا ، وہ آپ کا اور اس ملک کا دشمن ہی ہو گا ۔ سینئر صحافی جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ میں کم از کم خود کو ملک دشمن سے نکال کر آپ کیساتھ اتحاد کر رہا ہوں اور آپ کہتا ہوں کہ آپ لگے رہیں ، اب رکنا نہیں ہے آپ نے بلکہ زیادہ بڑی مہربانی ہو گی آپ تین ٹائم جس طرح دوائی کھلا جاتی ہے لوگوں کو صبح ، دوپہر ، شام آپ اس طرح جلسہ کیا کریں ،جب تک آپ تھکتے نہیں نہ آپ اپنا کام جارہی رکھیں باقی ملک ہے تو بھی ٹھیک ہے اور نہیں ہے تو بھی ٹھیک ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سوات جائیں جہاں پر لوگ مر رہے ہیں ان سب کواکٹھا کر کے جلسہ کڑاکا کر واپس آجائیں ، اسی طرح جنوبی پنجاب ، راجن پور کی وہ چار سو بستیاں جو پانی میں ڈوب کر ختم ہو گئیں ہیں وہاں پر بھی لوگ جا کر اکٹھا کریں اور لوگوں سے کہیں کہ آئو جی میری بات سنیں ، وہاں پر تقریر کریں ، اس کے بعد بلوچستان بھی ضرور جائیں ،وہاں پر جو جو لوگ مر گئے ہیں ان سب سے بھی خطاب کر کے آئیں ،
وہاں جائیں دریائوں کے کنارے بیٹھیں وہاں پر اسٹیج لگائیں ، مائیک لیں اور ڈی جی بٹ کو ساتھ رکھ کر ایک بھرپور جلسہ کڑاکا کر واپس آجائیں ۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اگر جلسوں سے کام چل سکتا ہے یا آپ کوجلسے سے روکنے والے لوگ آپ کو لفافے لگتے ہیں ،
جلسوں سے روکنے والے لوگ ضمیر فروش بھی ہیں ،پھر میری آپ سے درخواست ہے جاری رکھیں ، میرے نہیں خیال آپ کو روکنا چاہیے ، میرا یہ نہیں خیال آپ کو کوئی روک بھی سکتا ہے کیونکہ اس حالت میں بھی آپ کو لگتا ہے کہ یہ سیاست ایک جہاد ہے تو پھر میرا خیال ہے یہ جہاد ختم نہیں ہونا چاہیےجاری رکھیں اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے ۔ مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔