اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن

منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انکی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا،انکے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں،اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قومی سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے،انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، انکے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…