لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی سامنے ا?ئی ہے جس میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایف آر سی نے فوری طور پر سیلاب زدگان کے لیے 20 کروڑ روپے امداد جاری کردی ہے اور بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی۔امداد کے اعلان اور 20 کروڑ روپے موصولی پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔