اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ امریکا سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ملاقات میں ٹھیک ہو جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے بڑے اچھے تعلقات تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدارت سے ہٹنے کے بعد میں نے ان سے بات کی تو ٹرمپ نے پوچھا کہ میرا دوست عمران خان کیسا ہے۔