اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بارش متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے پی ٹی آئی ٹائیگرز دن رات مصروف عمل

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)بارش متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے پی ٹی آئی ٹائیگرز دن رات مصروف عمل،رہنماؤں و کارکنان کا متاثرہ علاقوں کا دورہ،تعاون کی یقین دہانی ،متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،پی ٹی آئی رہنما تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے

سیکریٹری مبین جتوئی کی ہدایات پر بارش متاثرین کو ریلیف فراہمی کے سلسلے میں پی ٹی آئی سکھر کے سینئر رہنما داوا خان نے یاسین مہر ،اکبر خان و دیگر پی ٹی آئی ٹائیگرز کے ہمراہ شہر سکھر سمیت اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں نیو پنڈ ،احمد نگر،بھوسہ لائن ،پٹھان کالونی ،گھنٹہ گھر ،مہران مرکز و دیگر کادورہ کیا اور بارش متاثرین علاقہ مکینوں اور متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی سمیت پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکریٹری مبین جتوئی کی جانب سے ہر ممکن ریلیف فراہمی کی یقین دہانی کرائی انہوں نے نیو پنڈ کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے والے متاثرین سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا بعدازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما داوا خان و دیگر کاکہنا تھا کہ پیشگی اطلاع ملنے پر اگر سرکاری محکمے پہلے ہی اقدامات کرلیتے تو سکھر اور اسکے گردنواح کی یہی صورتحال نا ہوتی، حکومت سندھ کے بلند و بانگ دعوی کے باوجود متاثرین ابتک امداد کے منتظر ہیں ،شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی نظام مفلوج ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں لیکن عوامی شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں آٹھ روز سے متاثرہ علاقوں میں نا تو پانی فراہم کیا جارہا ہے اور ناہی صفائی کا عمل شروع ہوسکا ہے پی ٹی آئی متاثرین کو اس مصبیت کی گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…