اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصولی بارے شکایات درج کرانے کیلئے فون نمبرز جاری

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ سے ملنے والی 25 ہزار روپے کی رقم وصولی میں کوئی تکلیف ہو تو اس کی شکایات درج کرنے کے لئے فون نمبرز جارے کردئیے ہیں۔شازیہ مری نے اس حوالے سے جاری

ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کے لئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خصوصی ریلیف پیکج کے تحت فی خاندان 25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں متاثرہ خاندانوں میں 25 ہزار روپیدیے جارہے ہیں، آج سے صوبہ سندھ، کے پی کے اور جنوبی پنجاب میں رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،اس سلسلے میں رقم سے کٹوتی، فراڈ یا کوء اور مسئلہ درپیش ہو تو اس کی شکایت عوام ان نمبروں پربھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے متاثرہ افراد اپنے متعلقہ نمبر پر بذریعہ میسج اپنے ضلع اور تحصیل بمعہ کیمپ کی تفصیل کے ساتھ شکایات درج کرسکتے ہے۔انہوں نے نمبرز کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ پنجاب03011016162، سندھ 03011016163،کے پی 03011016165 اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکلات کی صورت میں 03011016168پر اپنی شکایات میسج کرسکتے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرین متعلقہ کیمپس کے علاوہ ایچ بی ایل کے ان اے ٹی ایمز سے بھی رقم حاصل کرسکتے ہیں جہاں بائیو میٹرک کی سہولت موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ متاثر ہیں اور آپ کانام متاثرین میں شامل نہیں ہے تو 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…