اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب کی تباہ کاریاں کپاس کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں اس کے نرخ تاریخ بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔کارٹن مارکیٹ کے ماہر نسیم عثمان کے مطابق مون سون کی شدید اور مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے

کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ معیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جب کہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہے۔نسیم عثمان نے بتایاکہ پاکستان میں کپاس کے نرخ تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کپاس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سعد ذاکر نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی اس وقت تک 7.4 ملین گانٹھیں آچکی ہیں۔ ان میں سے 47 فیصد پیداوار سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پریشان کن صورتحال ہے نہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر بلکہ پورے ملک کے لیے کیوں کہ کم پیداوار کی وجہ سے کپاس درآمد کرنی پڑے گی جس سے درآمدی بل بڑھے گا۔ 19اگست کے بعد سے اب کپاس کی قیمت میں فی من 2000 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…