اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے فنڈز اجراکی حکمت عملی تبدیل کردی وزارت خزانہ کے2نوٹیفکیشن جاری

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجرامیں کمی کردی۔وفاقی حکومت نے تقریاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجراکی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی اور دوسری سہہ ماہیوں کیلیے ترقیاتی بجٹ کی مد میں فنڈز کے اجرامیں بتدریج10فیصد اور 5 فیصد کمی کردی ہے جبکہ ملازمین کو پنشن،

سبسڈیز کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات کیلئے ریکرنٹ بجٹ کی مد میں فنڈز کے اجرا میں بھی کٹوتی کردی ہے۔وزارت خزانہ نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2022-23 کیلئے ترقیاتی بجٹ اور ریکرنٹ بجٹ کی مد میں فنڈز کیاجرا کی حکمت عملی تبدیل کردی ہے۔رواں مالی سال کے بجٹ کے بعد7 جولائی2022 کو وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں رواں مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں جاری کردہ فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں20 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، دوسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 30 فیصد جبکہ چوتھی اور آخری سہہ ماہی میں 25 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔لیکن اب وزارت خزانہ کی طرف سے24 اگست 2022 کو دوسرا آفس میمورنڈم جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی تبدیل کردی گئی ہے۔آفس میمورنڈم کے مطابق ریکریمنٹ بجٹ کی مد میں رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں17فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، دوسری سہ ماہی میں 23 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد جبکہ چوتھی اور آخری سہ ماہی میں 35 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…