اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

رات کی اچھی نیند فالج کے امکانات کو کم کرتی ہے، نئی تحقیق

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کے ساتھ رات کی اچھی نیند فالج کے امکانات کو انتہائی کم کردیتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے سات سے آٹھ گھنٹے کے دورانیے کی نیند کو بہترین نیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ

بہترین نیند کے دوران سونے والا بمشکل ہی کروٹ بدلتا ہے۔تحقیق میں سائنس دانوں نے 50 برس سے زیادہ کی عمر کے 7000 ہزار سے زائد افراد کی رات کی عادات کی نگرانی کی تاکہ ان دونوں چیزوں کے درمیان تعلق دریافت کیا جاسکے۔10 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ رات کو بہترین نیند لیتے تھے ان کو فالج لاحق ہونے کے امکانات 75 فی صد کم تھے۔ماہرین کا اب کہنا ہے کہ اگر ہر کوئی اچھی نیند لے تو فالج اور یہاں تک کہ امراض قلب کے اکثریتی کیسز سے بچا جاسکتا ہے۔فرینچ نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ابوبکری نمبیما نے کہا کہ ہماری مصروف زندگیوں کے پیشِ نظر بہتر نیند کا تواتر کے ساتھ کم لیا جانا متوقع تھا۔ نیند کے معیار اور اس کی مقدار کی اہمیت کے متعلق ہمیں زندگی کی شروعات میں بتایا جانا چاہیئے تھا جب صحت مندانہ رویے مستحکم ہوتے ہیں۔رات کے وقت شور اور نوکری میں دبا کی کمی دونوں نیند میں بہتری لاسکتے ہیں۔درجنوں مطالعات میں ناکافی نیند کا دل کے مرض اور بلند فشار خون سے تعلق بتایا جا چکا ہے جو دل کے دوروں اور فالج کے خطرات کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…