اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شکریہ پاکستان آرمی،ہسپانوی جوڑے کا اردو میں اظہار تشکر،”پاک فوج زندہ باد“ ریسکیو آپریشن میں بازیاب ہونے والے سیاح فوج کے شکر گزار

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)”پاک فوج زندہ باد“، سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں کئی گھنٹوں بعد بازیاب ہونے والے سیاحوں نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بزرگ خاتون سیاح نے کہا چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ہم پھنس گئے تھے،

لیکن پاک فوج نے ہمیں بچا لیا، پاک فوج کے افسر اور جوان میرے بیٹے ہیں، پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ہسپانوی سیاح جوڑے کو بھی ریسکیو کر لیا جس پر ہسپانوی سیاح بھی پاک فوج کے مشکور ہیں۔ہسپانوی سیاح کا کہناتھا ہم کافی مشکل میں تھے،بارش بہت زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی۔ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ ہسپانوی جوڑے نے اردو میں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا،شکریہ پاکستان آرمی،۔رآرمی ایوی ایشن پائلٹس کے مطابق 24 گھنٹوں سے موسم کافی خراب تھا لیکن ماؤں،بہنوں،بچوں اور بزرگوں کے چہرے ہمارے سامنے تھے۔محصور افراد ہماری مدد کا انتظار کر رہے تھے۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور دعاؤں سے ہم ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آرمی پائلٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہر قیمت پر محصور افراد تک پہنچا جائے گا، دریں اثناء کالام،کمراٹ، خوازہ خیلہ اور سوات کے دیگر علاقوں میں پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحت کیلئے سوات آنے والے شہری سوات میں پھنس گئے تھے۔پھنسے ہوئے سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔پاک فوج نے صرف سوات میں ہی 47 ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں۔ریسکیو کئے جانے والے افراد میں غیر ملکی،خواتین اور بچے شامل ہیں۔ریسکیو کئے جانے والے افراد نے برقت کارروائی پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…