پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے، خواجہ آصف

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور یہ شخص گالیاں اور طعنے ہمیں دیتا ہے۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال بے قابو ہے،

دعا ہے اس پر قابو پا لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے، لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے، کسی نے درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزر گاہوں کو انسانوں سے واگزار کرا لیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خلیج سے امداد آنا شروع ہو گئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدلتے ہیں، ملک میں 75 فیصد حکوت عمران خان کی ہے، ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ دیتا ہے، گالیاں دیتا ہے تو دیتا رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…