اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، مری، گلیات ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر
میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جز وی ابر آ لو د رہنے کے علا وہ چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:دالبندین 39، نوکنڈی 38، فیصل آباد اور بہاولنگر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔