اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بھارت کیخلاف قومی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے گی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم آج ایشیاء کپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٹیم منیجر کے مطابق سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔کپتان بابر اعظم نے تمام افراد سے سیلاب

متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔قومی ٹیم کے منیجر نے بھی مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو عطیہ دینے سے متعلق مشورہ کر رہے ہیں۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے، لوگوں کی طرح ہم بھی میچ انجوائے کرتے ہیں، ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ انجریز سے فرق پڑتا ہے لیکن بینچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ابھی کنڈیشنز کو دیکھنا ہے وکٹ کیسی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے یا نہیں۔بابر نے کہا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں، حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کا پاک بھارت میچ گزر چکا اب نیا میچ ہے اسی حساب سے کھیلیں گے، ہمارا اعتماد بلند ہے شاہین نہیں ہیں لیکن اعتماد کی کمی نہیں ہے، پاک بھارت میچ کی گرمی نہیں ہے لیکن دبئی کی گرمی میں کھیلنے کی عادت ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…