پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان قوم مشکل میں سہارا بنتی ہے مشکل وقت میں اس قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، چیئر مین سینٹ

datetime 27  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آفت ہے، ایسی مشکلات قوموں پر آتی رہتی ہیں،

پاکستان قوم مشکل میں سہارا بنتی ہے مشکل وقت میں اس قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہو گئی ہے،ہم پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھے اب لوگوں کی بحالی کا مسئلہ بھی درپیش ہے، سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد صرف حکومت کے بس کی بات نہیں پاکستان کے تمام مخیر حضرات کو آگے آکر حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا،پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستان سویٹ ہوم، پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس اور این پی سی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لگائے جانیوالے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا،صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا حالیہ سیلاب تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے جس نے پورے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، پاکستان جو کہ پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھااس سیلاب سیشدید متاثر ہوا ہے، یہ سیلاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آفت ہے، ایسی مشکلات قوموں پر آتی رہتی ہیں،یقین ہے کہ مشکل وقت میں اس قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہو گئی ہے، چاروں صوبوں اور وفاق کو شاباش دینا چاہتا ہوں کہ وہ لوگوں کی مدد کررہے ہیں،

مشکل کی اس گھڑی میں ہر شخص کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے، اب متاثرہ لوگوں کی بحالی کا مسئلہ درپیش ہے،ہمیںنہ صرف خودمتاثرین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دوسروں کو بھی اسکی تلقین کرنا ہو گی، انشاء اللہ قوم متاثرین کی مدد کیلئے متحرک ہوچکی ہے، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اس موقع پر بلوچستان سے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے،

اور ہمیں اس وقت قومی سانحے کا سامنا ہے،حکومت اپنے حصے کا کام کر رہی ہے تاہم تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کو بالائے طاق رکھ کر متاثرین کی مدد کرنا چاہیے،مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔قبل ازیںپاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ سیلاب نے پورے پاکستان کو متاثر کیا ہے،پانی میں ڈوبے ہوئے لوگوں کی مدد کا مقصد لیکر پورے ملک میں کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،متاثرین سیلاب کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ انہیں دوبارہ بحال کریں کرینگے،انہوں نے ملک بھر میں سیلاب کے دوران یتیم ہونے والے بچوں کو پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ بنانے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی انور رضا اور فنانس سیکرٹری نیئر علی نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…