افغانستان کا ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز، دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

27  اگست‬‮  2022

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہو گیا ہے،افغانستان نے تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی،

افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی ٹیم انیسویں اوور میں صرف 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، افغانستان کے باؤلرز نے کمال کر دیا، سری لنکا کی جانب سے راجا پاکسے 38 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے یہ ہدف با آسانی گیارہویں اوور میں حاصل کرلیا، حضرت اللہ زازائی نے 28 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، رحمان اللہ گرباز چالیس اور ابراہیم زردان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس طرح دو وکٹوں کے نقصان پر افغانستان نے میچ جیت لیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ”میں چاہتا ہوں ویرات کوہلی سنچری اسکور کریں لیکن پاکستان کے خلاف نہیں“۔ایشیا کپ 2022 سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف گزشتہ سال کی جیت اب تاریخ کا حصہ ہے، یہ ایک نیا دن اور ایک نیا میچ ہے اور ہم مثبت رویہ کے ساتھ آگے بڑھیں گے،ہم اچھا کھیلیں گے اور یہ کھیل جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انجریز کے باعث قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی اور محمدوسیم جونیئر کی کمی محسوس کرے گی تاہم دیگر بالرز بھی اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ حسن علی کی شمولیت ٹیم کیلئے مثبت ہے وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ پچ نہیں دیکھی اس لیے حالات پر تبصرہ نہیں کرسکتا، پاک بھارت میچ میں تناؤ ہوتا ہے لیکناچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔انہوں نے سابق بھارتی کپتان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ ٹورنامنٹ میں لمبی اننگز کھلیں لیکن پاکستان کے خلاف نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…