پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا، سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرادی

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بڑا دھچکا، سید یوسف رضا گیلانی نے حلقہ NA157 میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرادی،گیلانی ہاؤس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی اور معاونِ خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر

کی موجودگی میں چیئرمین بدھلہ سنت چوہدری جاوید اقبال آرائیں، چیئرمین چٹھہ،عبدالشکور گجر، چوہدری حبیب اکرم آرائیں، رانا منور، رانا صلاح الدین، افتخار غوری، ذوالفقار بودھی اور چوہدری احمد حسن گجر،چوہدری خالد آرائیں اور چوہدری احمد گجر ودیگر نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔حلقہ NA157 میں سید علی موسیٰ گیلانی کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوگئی اس ضمن میں سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ این اے 157سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 50سے زائد یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز نے سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے حلقہ میں پی ٹی آئی آؤٹ اور علی موسی گیلانی کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے،تحریک انصاف ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اس وقت سیاست نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی امداد کی اشد ضرورت ہے عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کو جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے آناچاہیے تھا تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت مخیر حضرات،فلاحی اداروں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہیے،

تحریک انصاف کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلرز کی سید علی موسی گیلانی کی حمایت سے الیکشن کا فیصلہ ہو گیا ہے جنہوں نے ووٹ لینے کے بعد جب استعفے ہی دینے ہیں تو عوام کو چاہیے کہ وہ ان کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں جو اسمبلیوں میں جاکر ان کے حقوق کی بات کریں گیلانی خاندان میں سید تنویر الحسن گیلانی، مخدوم سید یزدانی گیلانی، مخدوم سید ابوالحسن گیلانی سمیت سب میرے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور این اے 157کی ضمنی نشست پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی حمایت کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر مشیر وزیراعظم ملک عبد الغفار ڈوگر، سید علی موسی گیلانی، ملک ارشد راں بھی موجود تھے

جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے 50سے زائد یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلرز چیئرمین بدھلہ سنت چوہدری جاوید اقبال آرائیں، چیئرمین چٹھہ،عبدالشکور گجر، چوہدری حبیب اکرم آرائیں، رانا منور، رانا صلاح الدین، افتخار غوری، ذوالفقار بودھی اور چوہدری احمد حسن گجر،چوہدری خالد آرائیں اور چوہدری احمد گجر ودیگر نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اور سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ یہ بہت اہم الیکشن ہے جس سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ہمارے مخالفین ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام چاہتے ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن فیصلے کئے جس کی وجہ سے آج پوری قوم شدید مشکلات کا شکار ہے ہم پارٹیاں نہیں ملک بچانا چاہتے ہیں اور ملک وقوم کے مفاد میں سخت فیصلے کر رہے ہیں تاکہ ترقی و خوشحالی کی سمت کا صیح رخ بدلے۔

انہوں نے کہا کہ جوعمران خان کے ساتھ چلا جائے وہ ٹھیک ہے اور جو چھوڑ جائے وہ غدار ہیں اور ایسی زبان بولی جائے کہ ہم نہیں تو ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا نیوکلیئر محفوظ نہیں رہے گا،اسٹیبلشمنٹ تباہ ہو جائے گی آپ کو سب سے پہلے محب وطن ہو نا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی شاہ محمود قریشی نے شمولیت کروائی وہ سابقہ انتخابات میں بھی شاہ محمود قریشی کے ساتھ رہے گیلانی خاندان کے اہم افراد ہمارے ساتھ ہیں

سید علی موسی گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقینا سرکاری مشینری کا کھلم کھلا استعمال کیا جارہا ہے زین قریشی پانچ پانچ ہزار روپے کے چیک دے رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیاں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ان کو اس سلسلے میں سختی سے نوٹس لینا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان 9سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن جب انہوں نے استعفے دے کر باہر ہی رہنا ہے تو عوام کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے ساتھ مخلص کون ہے اسی لئے وہ ان کو سپورٹ کریں جو ان کے حقوق کی آواز اسمبلیوں میں جاکر پہنچائیں اور ان کے مسائل حل ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…