ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، برطانیہ کا لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سیلاب سے تباہی،برطانیہ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کے جنوب میں سیلاب سے کم از کم 900 افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے،

مون سون کی شدید بارشوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں 700000 گھر تباہ ہو گئے ہیں، اس قدرتی آفت کے مقابلے کے لئے برطانیہ امدادی سرگرمیوں کی مد میں 1.5 ملین پاؤنڈز امداد فراہم کرے گا، برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے،توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی (پاکستان کی امداد کے لئے) اپیل شروع کی جائے گی۔لارڈ طارق احمد نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم نے بتایاکہ پاکستان میں سیلاب نے مقامی کمیونٹیز کو تباہ کر دیا ہے، برطانیہ فوری بعد میں مدد کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ تک فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے، یہ کس طرح سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیالات اور دعائیں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا، ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ انہیں مزید کیا مدد اور مدد درکار ہے، ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ عالمی بینک، اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…