کراچی ( آن لائن )سندھ کے معروف ایوارڈ یافتہ شاعر، مصنف اور ترجمہ نگار امداد حسینی 82 سال کی عمر مین کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔امداد حسینی کا شمار سندھی زبان کے دور حاضر کے ان شعرا میں ہوتا تھا، جنہیں ان کے اچھوتے تخیل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی۔امداد حسینی نہ صرف شاعر، ڈراما ساز، ناول نگار تھے بلکہ انہوں نے فیض احمد فیض کے خطوط کو سندھی میں ترجمہ کرنے کے علاوہ سندھی کلاسیکی ادب کے ناولز اور شاعری کو اردو میں بھی ترجمہ کیا ۔